ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / سہواگ کے بعد کسی اور اوپنر کو جارحانہ انداز سے بیٹنگ کرتے نہیں دیکھا: آفریدی کا خیال

سہواگ کے بعد کسی اور اوپنر کو جارحانہ انداز سے بیٹنگ کرتے نہیں دیکھا: آفریدی کا خیال

Sun, 07 Oct 2018 12:16:45  SO Admin   S.O. News Service

 دہلی 7 اکتوبر (ایس او نیوز) پاکستان کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے ہندوستان کے جارحانہ مزاج اوپنگ بلے باز وریندر سہواگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے ہر وہ کھلاڑی پسند ہے جو جارحانہ مزاج رکھتا ہو اور خاص طور پر اوپننگ بلے باز جو بالر کی دھلائی کرے، اس معاملے میں نے وریندر سہواگ کے بعد کسی اور اوپننگ بلے باز کو اس طرح جارحانہ انداز سے بیٹنگ کرتے نہیں دیکھا۔

دنیائے کرکٹ کے دو عظیم کھلاڑی سہواگ اور آفریدی ٹی 10 لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے آئیکن بھی ہیں ۔ اس موقع پر ان کھلاڑیوں نے اپنے پرستاروں کے سوالات کے جوابات دیئے۔ جب دونوں سے پوچھا گیا کہ وہ پہلی بار کب آمنے سامنے آئے تو وریندر سہواگ نے کہاکہ پاکستان کے خلاف میری پہلی سیریز میں ٹیم کا ہرکھلاڑی آفریدی سے متعلق بات کرتا تھا بالکل ایسے ہی جیسے پاکستانی ٹیم میں ہمارے کھلاڑی سچن تندولکر موضوع بحث ہوتے تھے ایسے ہی شاہد آفریدی ہماری ٹیم میں موضوع بحث رہے ہیں۔

آفریدی نے اپنی یادداشت تازہ کرتے ہوئے کہاکہ سہواگ سے پہلا سامنا ہمیشہ یاد رہا،سہواگ نے اپنا ڈیبیو پاکستان کے خلاف کیا اور مجھے وہ میچ یاد ہے جس میں وہ فوری آؤٹ ہوگئے تھے اس کے بعد میں ان کی بیٹنگ ہمیشہ دیکھتا اور لطف اندوز ہوتا کیونکہ مجھے ہر وہ کھلاڑی پسند ہے جو جارحانہ مزاج رکھتا ہو اور خاص طور پر اوپننگ بلے باز کو جو بالر کی دھلائی کرے سہواگ کے بعد میں نے کسی اور اوپنگ بلے باز کو اس طرح جارحانہ انداز سے بیٹنگ کرتے نہیں دیکھا۔


Share: